Monday 4 July 2011

اسامہ بن لادن یا سی آئی اے ایجنٹ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

جب سے اسامہ بن لادن کے موت کا ڈرامہ چل نکلا ہے ہر کسی کو اس پر ترس آگیا ہے اور کچھ لوگوں کو تو وہ شھید، امیر المجاہدین، اسلام کا علمبردار اور نجانے کن کن القاب سے نوازا گیا ہے۔ اور تو اور وہ لوگ جن کو اسامہ سے کوئی دلی ہمدردی نہیں تھی اب اس کی موت کے بعد ان کے دل میں بھی کچھ ہمدردی پیدا ہوگئی ہے۔ عجیب!!!!!!اور میں اس قسم کے القاب کو سن پر ایسے ہی ہنستا ہوں جیسے یہاں سے ھزاروں میل دور پینٹاگون میں بیٹھے سی آئی اے علمدار ہنستے ہونگے ہم مسلمانوں کی کم عقل پرسب سے پہلے تو یہ بات کسی بھی جذباتی مسلمان کو سمجھ میں نہیں آتی کہ یہ سب ڈرامہ ہے اور بہت سے لوگ اس کو اب بھی ڈرامہ ہی سمجھتے ہوں مگر یہ بات کوئی بھی نہیں سمجھتا کہ اسامہ بن لادن امریکی اسیٹ (اثاثہ) تھا اور مرنے تک رہا ہے۔ مگر اس بات کو کوئی ماننے کو تیار ہی نہیں ہر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ پہلے سی آئی اے کا ایجنٹ تھا مگر اس کے بعد نہیں رہا اور یہاں سے ہی ان کی بیوقوفی شروع ہوگئی ہے۔ میری بات کو اب تک کسی نے نہیں مانا اور نہ سمجھے گا کیونکہ بہت ساری باتیں ایسی ہوتی ہیں جوکہ جب تک میڈیا میں نہ آئيں تب تک کوئی کسی پر یقین نہیں کرتا۔اب ایک بات عرض کروں کہ امریکہ جس نے ابن لادن کو بنایا اور جس نے اب تک القائدہ کو سپورٹ کیا ہے وہ تو ٹی وی پر آکر یہ کہنے سے رہا کہ یہ سب ہمارے لیے کام کرتے ہیں۔ دیکھیں! اسامہ تب تک زندہ رہا جب تک امریکہ نے چاہا اور جب اس کی موت اوبامہ کے لیے اچھی الیکشن مہم ثابت ہوتی ہے تو اس نے اس کو ماردیا۔ بہت سے لوگ اسی بات کو حقیقت سمجھتے ہیں اور اس میں حقیقت کا پہلو بھی ہے مگر اصل حقیقت کچھ اور ہے جو جذبات میں آتے ہوئے لوگ سمجھ نہیں پائيں گے اور نہ ان لوگوں کو سمجھ میں آئے گا جنہوں نے اسامہ کو اپنا مسیحا سمجھا ہوا تھا اور اس کے نام کی مالا جبتے رہتے ہیں۔ ایسے ہی لوگ (مرد/عورت) آج کل فورمز میں اسامہ کے لیے غیرت دکھاتے نظر آئیں گے اورتکفیر کا فتوای بھی پھینکتے جائيں گے- مگر کم ازکم یورپ کے لوگ اس کے برعکس سمجھتے ہیں اور اس کہانی پر بالکل
 یقین نہیں رکھتے بلکہ اس ٹوہ میں لگے رہتے ہیں کہ اصل پس پردہ کیا پلاننگ ہوئی ہوگی۔ 
سب سے پہلے تو یہ جنگ کوئی اسلام و کفر کی جنگ نہیں ہے، یہ ایک طاقت کی جنگ ہے، افغانستان میں جو جنگ چل رہی ہے وہ دنیا کی دو
 طاقتور ترین انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جنگ ہے، سی آئی اے اور آئی ایس آئی ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔
ایک ایجنسی تحریک طالبان پاکستان کی حمایت کرتی ہے تو دوسری ایجنسی طالبان افغانستان کی پشت پناہی کررہی ہے۔
افغانستان میں نیٹو کی آرمی مررہی ہے اور پاکستان میں ہماری آرمی بشمول پاکستانی لوگ۔
اب کم علم لوگ اس کو جہاد کا نام دیں یا مجاہدین کے معجزے، مگر حقیقت وہ ہی ہے جو میں نے بیان کی ہے۔
اب آپ لوگ کچھ دھائیاں پیچھے چلے جائيں تو آپ کو حقیقت کا علم ہوگا کہ روس کے خلاف جو جہاد شروع ہوا تھا افغانستان میں وہ جہاد نہیں تھا، بالکل میں نہیں تھا۔
امریکہ کی روس کے خلاف طاقت کی جنگ تھی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کی مدد کے ذریعے اور افغانیوں کی لاشوں کے سہارے امریکہ نے وہ جنگ جیتی تھی اور اس کا نام جہاد دیا گیا تھا، کیونکہ اکر اس کا نام جہاد نہ دیا جاتا تو اس میں حصہ لینے کوئی نہیں آتا۔
سعودی عرب سے رکروٹمینٹ ہوتی تھی اور ساری دنیا سے لوگ رکروٹ ہوتے تھے اور اسامہ بن لادن افغانستان میں سعودیہ کی طرف سےامریکہ کے ایجنٹ کا کام کرتا تھا بعد میں وہ ہی امریکی ایجنٹ بذریعہ سعودی عرب امیرالمجاہدین بن گیا۔ 

More than two million Afghans had died in the decade long war CIA war- its biggest covert operation since Vietnam. US taxpayers spent $3.8 billion prosecuting the genocide. The House of Saud matched that amount and the other GCC monarchs kicked in as well.

The US did nothing to help rebuild Afghanistan and the forces which the CIA created to fight their proxy war were increasingly turning their anger towards the West.
(Handbook for the New War”. Evan Thomas. Newsweek. 10-8-01)

اور اسامہ بن لادن ہیرو بن گیا، اور لوگوں نے اس کو پیسہ دینا شروع کردیا اور تو اور ایک سعودی ارب پتی جس کا امریکہ میں بہت بڑا کاروبار چل رہا تھا اور اس کے کاروبار میں جارج بش اور دوسرے لوگ پارٹنر تھے، اس نے بھی اسامہ کو بہب بڑی رقم دی۔

Saudi billionaire Sheik Khalid bin Mahfouz- owner of BCCI and National Commercial Bank and an enthusiastic supporter of the mujahadeen- embraced the Taliban. Bin Mahfouz- whose net worth is over $2 billion- controls Nimir Petroleum, a partner with Chevron Texaco in developing a 1.5 billion barrel Kazakhstan oil field. A Saudi Arabian government audit found that bin Mahfouz’ National Commercial Bank had transferred over $3 million to Osama bin Laden charities in 1999.

The White House Connection: Saudi Agents and Close Bush Friends”. Maggie Mulvihill, Jonathan Wells and Jack Meyers. Boston Herald Online Edition. 12-10-01


اسامہ بن لادن نا تو مجاہد تھے اور نہ ہی نام نہاد القائدہ کا سربراہ، القائدہ ایک کہانی ہے، ٹی وی پر چلنے والا ڈرامہ جس کی اصل دنیا سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ جب القائدہ کا کوئی وجود ہی نہیں ہے تو اس کے سربراہ کی کیا حیثیت ہے اور جب اس کے نام نہاد فرضی سربراہ کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے تو وہ مجاہد کیسے ہوگيا۔
اب  لوگ کہیں گے کہ پھر امریکہ اس کے پیچھے کیوں پڑگیا تھا اور اس کو کیوں مارا یا اس کی دشمن کیوں ہے تو یہ بھی ایک ڈرامہ ہے۔
القائدہ اور اسامہ کے نام استعمال کرکے امریکہ اپنے مفادوں کو بروئے کار لارہا ہے جوکہ کم علم لوگ جہاد کی جذباتیت میں آکر سمجھنے سے قاصر ہیں۔
سب سے پہلے تو امریکہ کا افغانستان میں حملہ اسامہ کے لیے تھا ہی نہیں، یہ تو کنفرم ہے، یہ 9/11 کا ڈرامہ رچانے کا مقصد بزنس ڈیل میں ناکامی ہے اور بس۔
کم علم لوگ اس کو اسلام اور عیسائیت کی جنگ قرار دے رہے ہیں اور اس جنگ میں لڑنے والے کو مجاہد اور مرنے والے کو شھید کا درجہ دیتے ہیں۔
حالانکہ کہانی اس کے برعکس ہے۔
سب سے پہلے تو سب کو پتہ ہے کہ 9/11 ایک ڈرامہ تھا اس کو اسامہ نے اپنے سر کیوں لیا؟ القائدہ کی وڈیوز ہر وقت آتی رہتی تھی 9/11 کے حمایت میں، آخر کیوں؟
اگر آپ کہتے ہیں کہ یہ سب کہانی امریکہ کی ہے، یہ اسامہ کا نام دینا، اس کی وڈیوز بنانا، ہر دھماکوں کی ذمہ واری اسامہ کی لینا اور القائدہ کا ہر جگہ نام استعمال کرنا امریکہ کا ڈرامہ ہے تو پھر سوال یہ اٹھتا ہے کہ جب یہ سارا ڈرامہ ہے تو پھر اسامہ نے کون سے تیر مارے کہ وہ مجاہد بن گیا؟
اور اگر اس نے یہ  سب کیا ایک مجاہد ہونے کے ناتے تو پھر اس کا مطلب ہے کہ 9/11 بھی اسی نے کیا ہوگا!!!! جوکہ ایک ڈرامہ ہے تو اس پھر اس ڈرامہ میں بھی اسامہ کا کوئی کردار ہوگا!!!

آخر میرے آپ سے کچھ سوالات ہیں کہ:


اسامہ مجاہد کیسے بن گیا؟

اور اگر وہ مجاہد ہے تھا پھر اس نے کون سے تیر مارے؟
اگر اس نے روس کے خلاف تیر مارے تو وہ تو سی آئی اے کے ایجنٹ کے طور پر کام کررہا تھا تو پھر مجاہد کیسے ہوگیا؟
اور اگر امریکہ کے خلاف اس نے لڑائی کی ہے تو پھر اس کا مطلب ہے کہ دنیا میں اور خصوصی طور پر مسلم دنیا میں قل غارت ہوئی جہاد کے نام پر وہ اسامہ نے کی تھی تو پھر وہ اسلام کا مجاہد کیسے ہوگیا کہ ان سے تو معصوم اور نہتے لوگ مارے؟



خیر ان سوالوں کا جوابات  ایک اور تحقیق پڑھنے کے بعد آپ کو معلوم ہوجائيں گے۔ ان شاءاللہ
والسلام علیکم

5 تبصرہ جات:

Anonymous نے کہا :

bro. Ap k ly sirf dua hi ki ja sakti ha..:)

han aik suggestion.. Don't believe in anything..bcz u just don't know anything..be just an agnostic in this case..may Allah help you.
Love you for Allah's sake.:)


ion.. Don't believe in anything..bcz u just don't know anything..be just an agnostic in this case..may Allah help you.
Love you for Allah's sake.:)

Anonymous نے کہا :
This comment has been removed by a blog administrator.
ابو جرار نے کہا :
This comment has been removed by a blog administrator.
میری سوچ، میرا نظریہ نے کہا :

محترم!
لگتا ہے آپ کسی مضمون کے بغیر غور سے پڑھے اپنے مشورہجات دوسروں پر تھاپ دیتے ہیں۔
آنکھیں اور دماغ کو کھلا رکھ کر پڑھیں، آپ کو صحیح چیز کا پتہ چلے گا۔
امید کرتا ہوں کہ عقل سے کام لیں گے نہ کہ جذبات سے۔ ان شاءاللہ
والسلام علیکم

ابو جرار نے کہا :
This comment has been removed by a blog administrator.

تبصرہ کیجئے