Tuesday, 25 January 2011

یزید پر سب و شتم کا مسئلہ


یزیدپر سب و شتم کا مسئلہ

از قلم صلاح االدین یوسف
 اسي طرح ايک مسئلہ يزيد رحمۃ اللہ عليہ پر سب و شتم کا ہے جسے بدقسمتي سے رواج عام حاصل ہوگيا ہے اور بڑے بڑے علامہ فہامہ بھي يزيد کا نام برے الفاظ سے ليتے ہيں ، بلکہ اس پر لعنت کرنے ميں بھي کوئي حرج نہين سمجھتے اور اس کو "حب حسين " اور "حب اہل بيت" کا لازمي تقاضا سمجھتے ہيں حالانکہ يہ بھي اہل سنت کے مزاج اور مسلک سے ناواقفيت کا نتيجہ ہے محققين علمائےاہل سنت نے يزيد پر سب و شتم کرنے سے بھي روکا ہے اور اسي ضمن ميں اس امر کي صراحت بھي کي ہے کہ يزيد کا قتل حسين ميں نہ کوئي ہاتھ ہے نہ اس نے کوئي حکم ديا اور نہ اس ميں اس کي رضا مندي ہي شامل تھي۔ ہم يہاں شيخ الاسلام امام ابن تيميہ رحمۃ اللہ عليہ کے اقوال کے بجائے امام غزالي کي تصريحات نقل کرتے ہيں جن سے عام اہل سنت بھي عقيدت رکھتے ہيں۔ علاوہ ازيں امام ابن تيميہ کا موقف کتاب کےآخر ميں وضاحت کے ساتھ موجود ہے۔
امام غزالي فرماتے ہيں:
((ما صح قتلہ للحسين رضي اللہ عنہ ولا امرہ ولا رضاہ بذٰلک ومھما لم يصح ذٰلک لم يجز ان يظن ذٰلک فان اسآءۃ الظن ايضا بالمسلم حرام قال اللہ تعاليٰ: }يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱجْتَنِبُوا۟ كَثِيرًۭا مِّنَ ٱلظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ ٱلظَّنِّ إِثْمٌۭ {۔۔۔فھذا الامر لا يعلم حقيقہ اصلا واذا لم يعرف وجب احسان الظن بکل مسلم يمکن احسان الظن بہ))(وفيات الاعيان: 450/2، طبع جديد)
يعني"حضرت حسين رضي اللہ عنہ کو يزيد کا قتل کرنا يا ان کے قتل کرنے کا حکم دينا يا ان کے قتل پر راضي ہونا، تينوں باتيں درست نہيں اور جب يہ باتيں يزيد کے متعلق ثابت ہي نہيں تو پھر يہ بھي جائز نہيں کہ اس کے متعلق اسي بدگماني رکھي جائے کيونکہ کسي مسلمان کے متعلق بدگماني حرام ہے جيسا کہ قرآن مجيد ميں ہے، بنا بريں ہر مسلمان سے حسن ظن رکھنے کے وجوب کا اطلاق يزيد سے حسن ظن رکھنے پر بھي ہوتا ہے۔
اسي طرح اپني معروف کتاب احياء العلوم ميں فرماتے ہيں:
((فان قيل ھل يجوز لعن يزيد بکونہ قاتل الحسين او آمراً بہ قلنا ھٰذا لم يثبت اصلاً ولا يجوز ان يقال انہ قتلہ او امر بہ مالم يثبت)) (131/3)
يعني "اگر سوال کيا جائے کہ کيا يزيد پر لعنت کرني جائز ہے کيونکہ وہ (حضرت حسين رضي اللہ عنہ کا ) قاتل ہے يا قتل کاحکم دينے والا ہے ؟ تو ہم جواب ميں کہيں گے کہ يہ باتيں قطعاً ثابت نہيں ہيں اور جب تک يہ باتيں ثابت نہ ہوں اس کے متعلق يہ کہنا جائز نہيں کہ اس نے قتل کيا يا قتل کا حکم ديا۔"
پھر مذکورۃ الصدر مقام پر اپنے فتوے کو آپ نے ان الفاظ پر ختم کيا ہے:
((واما الترحم عليہ فجائز بل مستحب بل ہو داخل في قولنا في کل صلوٰۃ اللھم اغفر للمؤمنين والمؤمنات فانہ کان مؤمنا۔ واللہ اعلم)) (وفيات الاعيان: 450/3، طبع جديد)
يعني "يزيد کے ليے رحمت کي دعا کرنا (رحمۃ اللہ عليہ کہنا) نہ صرف جائز بلکہ مستحب ہے اور وہ اس دعا ميں داخل ہے جو ہم کہا کرتے ہيں ۔ (يا اللہ! مومن مردوں او ر مومن عورتوں سب کو بخش دے) اس ليے کہ يزيد مومن تھا! واللہ اعلم"
مولانا احمد رضا خاں کي صراحت:      مولانا احمد رضا خاں فاضل بريلوي، جو تکفير مسلم ميں نہايت بے باک مانے جاتے ہيں، يزيد رحمۃ اللہ عليہ کے بارے ميں يہ وضاحت فرمانے کے بعد کہ امام احمد رحمۃاللہ عليہ اسے کافر جانتے ہيں او رامام غزالي وغيرہ مسلمان کہتے ہيں، اپنا مسلک يہ بيان کرتے ہيں کہ:
"اور ہمارے امام سکوت فرماتے ہيں کہ ہم نہ مسلمان کہيں نہ کافر، لہٰذا يہاں بھي سکوت کريں گے۔۔۔(احکام شريعت، ص:88، حصہ دوم)
فسق و فجور کے افسانے؟     رہي بات يزيد رحمۃ اللہ عليہ کے فسق وفجور کے افسانوں کي، تو يہ بھي يکسر غلط ہے جس کي ترديد کے ليے خود حضرت حسين رضي اللہ عنہ کے برادر اکبر محمد بن الحنفيہ کا يہ بيان ہي کافي ہے جو انہوں نے اس کے متعلق اسي قسم کے افسانے سن کرديا تھا۔
((ما رايت منہ ما تذکرون وقد حضرتہ واقمت عندہ فرايتہ مواظباً علي الصلوٰۃ متحريا للخير يسال عن الفقہ ملازماً للسنۃ)(البدايۃ والنہايۃ: 236/8، دارالديان للتراث، الطبعۃ 1988ء)
يعني "تم ان کے متعلق جو کچھ کہتے ہو ميں نے ان ميں سے ايسي کوئي چيز نہيں ديکھي، ميں نے ان کے ہاں قيام کيا ہے اور ميں نے انہيں پکا نمازي ، خير کا متلاشي، مسائل شريعت سے لگاؤ رکھنے والا اور سنت کا پابند پايا ہے۔ (البدايۃ والنہايۃ، ج:8، ص:233)
غزوۂ قسطنطنيہ کے شرکاء کي مغفرت کے ليے بشارت نبوي: علاوہ ازيں کم از کم ہم اہل سنت کو اس حديث کے مطابق يزيد کو برا بھلا کہنے سے باز رہنا چاہيے جس ميں رسول اللہ ﷺ نے غزوۂ قسطنطنيہ ميں شرکت کرنے والوں کے متعلق مغفرت کي بشارت دي ہے اور يزيد اس جنگ کا کمانڈر تھا۔ يہ بخاري کي صحيح حديث ہے اور آنحضرت ﷺ کا فرمان ہے، کسي کاہن يا نجومي کي پيشين گوئي نہيں کہ بعد کے واقعات اسے غلط ثابت کرديں۔ اگر ايساہوتو پھر نبي کے فرمان اور کاہن کي پيشين گوئي ميں فرق باقي نہ رہے گا۔ کيا ہم اس حديث کي مضحکہ خيز تاويليں کرکے يہي کچھ ثابت کرنا چاہتے ہيں؟ يہ حديث مع ترجمہ درج ذيل ہے:
((أَوَّلُ جَيْشٍ مِنْ أُمَّتِي يَغْزُونَ مَدِينَةَ قَيْصَرَ مَغْفُورٌ لَهُمْ)) (صحيح البخاري ، الجہاد والسير، باب ما قيل في قتال الروم، ح: 2924)
"ميري امت کا پہلا لشکر جو قيصر کے شہر (قسطنطنيہ) ميں جہاد کرے گا، وہ بخشا ہوا ہے۔

تفسیر ابن عباس (رض) کی حقیقت اور علماء دیوبند و بریلوی کا نقطہ نظر

تفسیر ابن عباس (رض) کی حقیقت اور علماء دیوبند و بریلوی کا نقطہ نظر



عربی تفسیر ابن عباس
کا اصل نام "تنویر المقباس" ہے ۔
واضح رہے کہ یہ تفسیر حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی خود کی تحریر کردہ نہیں ہے جیسا کہ عموماً تاثر دیا جاتا ہے۔ بلکہ یہ تفسیر جمعه ابو طاہر محمد بن يعقوب الفيروز آبادى الشافعی (المتوفى : 817 ھ) کی تصنیف ہے۔ اور انہوں نے اس تفسیر کو حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے منسوب کیا ہے۔

مولانا جسٹس تقی عثمانی ، قرآنی علوم پر مبنی اپنی معروف کتاب "علوم القرآن" کے صفحہ نمبر 458 پر "مروجہ تفسیر ابن عباس (رض) کی حیثیت" کے زیر عنوان لکھتے ہیں :
اقتباس:
ہمارے زمانے میں ایک کتاب " تنویر المقباس فی تفسير ابن عباس" کے نام سے شائع ہوئی ہے جسے آج کل عموماً "تفسیر ابن عباس" کہا اور سمجھا جاتا ہے ، لیکن حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی طرف اس کی نسبت درست نہیں کیونکہ یہ کتاب ۔۔۔
محمد بن مروان السدی عن محمد بن السائب الکلبی عن ابی صالح عن ابن عباس
کی سند سے مروی ہے جسے محدثین نے "سلسلۃ الکذب (جھوٹ کا سلسلہ)" قرار دیا ہے لہذا اس پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
امت مسلمہ نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کو "ترجمان القرآن" کا لقب دیا ہے۔ آپ کی فضیلت میں بیان ہوئی صحیح بخاری کی ایک حدیث یوں ہے :
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا :
مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سینے سے لگایا اور فرمایا :
اے اللہ ! اسے حکمت کا علم عطا فرما !
صحيح بخاري ، كتاب فضائل الصحابة ، باب : ذكر ابن عباس رضى الله عنهما ، حدیث : 3801

کئی برحق وجوہات کی بنا پر حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کو "امام المفسرین" بھی کہا جاتا ہے۔ تفسیر القرآن کے معاملے میں سب سے زیادہ روایات آپ ہی سے مروی ہیں۔
البتہ ان سے جو روایات مروی ہیں ، ان کا ایک بڑا حصہ ضعیف بھی ہے لہذا اُن کی روایات سے استفادہ کی خاطر انہیں اصولِ حدیث کی شرائط پر جانچنا بہت ضروری ہے۔

"تنویر المقباس فی تفسير ابن عباس" کے صفحۂ اول پر درج ہے کہ یہ مکمل تفسیر ذیل کی سند سے مروی ہے :
محمد بن مروان السدی عن محمد بن السائب الکلبی عن ابی صالح عن ابن عباس

ڈاکٹر محمد حسين الذهبي اپنی کتاب "التفسیر والمفسرون" ، جلد اول ، باب نمبر 56 کے تحت لکھتے ہیں :
امام شافعی کا قول ہے کہ اس سند (مروان عن کلبی عن ابی صالح عن ابن عباس) سے یہ تفسیر ، ابن عباس کی جانب ثابت نہیں ہے۔

امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ اپنی معروف کتاب "الاتقان" ، جلد دوم ، صفحہ نمبر 189 پر لکھتے ہیں :
محمد بن مروان اگر اس سند (عن کلبی عن ابی صالح عن ابن عباس) سے روایت کرے تو یہ پوری سند "سلسلۃ الکذب (جھوٹ کا سلسلہ)" کہلاتی ہے۔

واضح رہے کہ "سلسلۃ الکذب (جھوٹ کا سلسلہ)" کی ترکیب ، محدثین کے نزدیک "سلسلة الذهب (سونے کا سلسلہ / سونے کی زنجیر)" کے مقابلے میں تخلیق کی گئی ہے۔
" سلسلة الذهب (سونے کی زنجیر)" کی سند یوں ہے :
الشافعي عن مالك عن نافع عن ابن عمر

امام شوکانی رحمۃ اللہ علیہ اپنی مشہور کتاب " الفوائد المجموعة " ( صفحہ:316) پر لکھتے ہیں :
اس تفسیر (تفسیر ابن عباس) کے راوی "الکلبی" ، "السدی" اور "مقاتل" جھوٹے راویان ہیں۔ اور ابن تیمیہ (رحمۃ اللہ) سے بھی یہی بات معروف ہے۔

امام ابو حاتم رحمۃ اللہ اپنی کتاب "الجرح و التعدیل" ، جلد اول ، صفحہ 36 پر لکھتے ہیں :
سفیان ثوری رحمۃ اللہ نے کہا کہ محمد بن السائب الکلبی اگر اس سند عن ابی صالح عن ابن عباس سے روایت کرے تو حدیث نہیں لی جائے گی کہ یہ سند جھوٹی ہے۔

دیوبندی وبریلوی حضرات بعض مسائل میں بڑے فخرسے ابن عباس رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب مذکورہ تفسیر کاحوالہ دیتے ہیں،کوئی رفع الیدین کے مسئلہ میں اس کا حوالہ دیتاہے تو کوئی نوروبشرپربحث کرتے ہوئے اس کانام لیتاہے حالانکہ یہ تفسیر دونوں مکتب فکرکے اکابر کی تحقیق کی روشنی میں غیرمستند ہے،دیوبندی مکتب فکرکاحوالہ توآپ نے اوپرپڑھ لیا-
اب بریلوی مکتب فکرکا حوالہ بھی ملاحظہ فرمائیے:
بریلویت کے بانی امام احمد رضاصاحب کی تحقیق کی روسے بھی عبداللہ بن عباس رضی اللہ کی طرف منسوب مذکورہ تفسیرکی سند غیرمعتبر ہے
کیونکہ اس سند میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے اس تفسیرکاناقل جسے بتلایاگیاہے وہ ''ابوصالح ''ہے اور''ابوصالح '' کانام ''باذام'' ہے ،اورامام احمد رضا صاحب اس ''باذام'' کی مرویات کوضعیف قراردیتے ہیں ،چنانچہ سنن اربعہ کی وہ روایت جس میں قبروں پرچراغ جلانے والوں پرلعنت کی گئی ہے،اسے امام احمد رضاصاحب نے صرف اس لئے ضعیف قراردے کرردکردیا کہ اس کی سند میں ''باذام'' راوی ضعیف ہے،واضح رہے کہ سنن اربعہ میں بھی یہ راوی اپنے نام''باذام '' کے ساتھ نہیں بلکہ اپنی کنیت ''ابوصالح''ہی کے ساتھ مذکورہے،سب سے پہلے یہ روایت سنن أربعہ سے مع سند متن ملاحظہ ہو:
امام أبوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
اقتباس:
حدثنا محمد بن ثیر خبرنا شعب عن محمد بن جحاد قال سمعت أبا صالح یحدث عن ابن عباس قال : لعن رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم زائرات القبور والمتخذین علیہا المساجد والسرج . (سنن بی داود :ـکتاب الجنائز :باب فی زیارة النساء القبور،حدیث نمبر 3236 )
امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
اقتباس:
حدثنا قتیب حدثنا عبد الوارث بن سعید عن محمد بن جحاد عن أبی صالح عن ابن عباس قال : لعن رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم زائرات القبور والمتخذین علیہا المساجد والسرج (سنن الترمذی:ـأبواب الصلوٰة:باب ما جا فی کراہییة أن یتخذ عل القبر مسجدا،حدیث نمبر 320)
امام نسائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
اقتباس:
خبرنا قتیب قال حدثنا عبد الوارث بن سعید عن محمد بن جحاد عن آبی صالح عن بن عباس قال : لعن رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم زائرات القبور والمتخذین علیہا المساجد والسرج (سنن النسائی :ـکتاب الجنائز: التغلیظ فی اتخاذ السرج عل القبور،حدیث نمبر2043)
امام ابن ماجہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
اقتباس:
دثنا زہر بن مروان حدثنا عبد الوارث حدثنا محمد بن جحاد عنا أ بی صالح عن ابن عباس :قال لعن رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم زوارات القبور(سنن ابن ماجہ :ـکتاب الجنائز: باب ما جا فی النہی عن زیار النسا القبور ،حدیث نمبر1575)
تنبیہ :ابن ماجہ کی روایت مختصرہے۔
قارئین ملاحظہ فرمائیں کہ مذکورہ حدیث سنن أربعہ کی ہے اورسب کی سند میں ''أبوصالح (باذام)'' موجودہے ،اب اس حدیث کے سلسلے میں امام احمد رضا صاحب کی تحقیق ملاحظہ فرمائیے:
کسی زید نامی شخص کے حوالے سے امام احمد رضا صاحب کے سامنے ایک سوال پیش ہو اجس میں یہ الفاظ بھی تھے:
اقتباس:
''میں بقسم شرعیہ اس کو باور کراتا ہوں کہ میں نے کوشش کی کہ چراغانِ قبور کا کسی تاویل سے استحسان ثابت ہو جائے تومیں رسم قدیم کی مخالفت نہ کروں، چنانچہ فتاوی عالمگیری کو دیکھا اس میں نکلا کہاخراج الشموع الی المقابر بدع لااصل لہ ( مزارات پر چراغان کرنا بدعت ہے اس کی کوئی اصل نہیں ۔ت) اسی طرح فتاوی بزازیہ میں ہے۔ درمختار میں بھی یہی نکلا۔ پھر میں نے حدیث شریف کو دیکھا۔ مشکو شریف میرے پاس تھی اس میں یہ حدیث نکلی :لعن رسول اللہ زائرات القبوروالمتخذین علیھا المساجد والسرج ۔ رواہ الترمذی والنسائی۔لعنت کی رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے زائرات قبور پر اورجو پکڑیں قبروں پر مسجدیں ( یعنی قبروں کی طرف سجدہ کریں) اور قبروں پر چراغ روشن کریں۔ اسے ترمذی اور نسائی نے روایت کیا''(منقول بذریعہ یونی کوڈ کنورٹرازفتاوی رضویہ سوفٹ ویر جلد٩ص111)
اس سوال میں زید کی طرف سے جوحدیث پیش کی گئی اس پرغضب ناکی کا اظہار کرتے ہوئے احمد رضاصاحب فرماتے ہیں:

اقتباس:
حدیث مذکور کو زید نے بالجزم رسول خدا کا ارشاد بتایا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ۔ یہ سخت بیباکی وجرت ہے ۔ وہ حدیث صحیح نہیں ۔ ا س کی سند کا مدار ابوصالح باذام پر ہے ۔ باذام کو ائمہ فن نے ضعیف بتایا۔ تقریب امام ابن حجر عسقلانی میں ہے:باذام بالذال المعجم ویقال اخرہ نون ابوصالح مولی ام ھانی ضعیف مدلس ۔باذام ذال معجمہ سے اور کہا جا تا ہے کہ اخرمیں نون یعنی باذان ابوصالح ام ہانی کا آزاد کردہ غلام ضعیف تدلیس کرنے ولا ہے۔ یہیں سے ظاہر ہو ا کہ یہ حدیث قابلِ احتجاج نہیں'' 
(منقول بذریعہ یونی کوڈ کنورٹرازفتاوی رضویہ سوفٹ ویر جلد٩ص118)
نیزیہی امام صاحب ایک اورمقام پرلکھتے ہیں:
اقتباس:
''یہ اس تقدیر پرہے کہ حدیث مذکورکی صحت مان لی جائے ،والاففیہ باذام ضعیف وان حسنہ الترمذی فقدعرف رحمہ اللہ تعالی بالتساہل فیہ کمابینناہ فی مدارج طبقات الحدیث''(احکام شریعت:حصہ اول ص٦٩،مطبوعہ قادری کتاب گھر بریلی)
قارئین غورکریں کہ امام احمد رضا صاحب نے جس راوی ''أبوصالح باذام ''کی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بھی بیان کردہ حدیث کوناقابل احتجاج قراردیاہے اورامام ترمذی کی تحسین کوبھی رد کردیاہے،ٹھیک وہی راوی مذکورہ تفسیرکی سند میں بھی موجود ہے،لہٰذا اس سند سے آنے والی مذکورہ تفسیربھی امام احمد رضاکے اصول کے مطابق ناقابل احتجاج ہے۔نیزجس طرح امام احمد رضاکے بقول أبوصالح کے طریق سے آنے والی حدیث کوبیان کرنا سخت بیباکی وجرت ہے اسی طرح اس راوی کی طریق سے آنے والی تفسیرکوبھی بیان کرنا سخت بیباکی وجرت ہے ۔
لہٰذابریلوی حضرات کوچاہئے کہ اپنے امام کی تحقیق کی قدرکریں اوریہ کہناچھوڑدیں کہ قرآنی آیت:
قَدْ جَاء َکُمْ مِنَ اللَّہِ نُور وَکِتَاب مُبِین ) (المائدة: 15)کی تفسیرمیں میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے نورسے مراد اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوبتلایاہے۔

امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ اور ان پر لعن ‍طعن


امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ اور ان پر لعن ‍طعن

مقصود الحسن فیضی


الحمد للہ وحدہ الصلاۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ ۔

اما بعد

ارشاد باری تعالی ہے : [تِلْكَ أُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُمْ مَا كَسَبْتُمْ وَلَا تُسْأَلُونَ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ] {البقرة:134}

" یہ ایک جماعت تھی جو گزر چکی ، ان کی کمائی ان کے لئے ہے اور تمہاری کمائی تمہارے لئے اور ان کے اعمال کے بارے میں تم سے باز پرس نہ ہوگی " ۔

ارشا نبوی ہے :

"لا تسبو الاموات فانھم قد افضوا الی ما قدموا " ۔

مردوں کو گالی نہ دو ، اس لئے کہ جو کچھ اچھے برے اعمال وہ آگے بھیجے اس تک پہنچ گئے "

{ صحیح بخاری :1393 ، الجنائز – سنن النسائی :1936 ، الجنائز – مسند احمد6/180، بروایت عائشہ }

بلکہ ہمیں حکم یہ ہے کہ مردوں کے عیبوں کو ظاہر کرنے سے بچیں اور ان کی خوبیوں کو واضح کریں "

ارشاد نبوی ہے :

" اذکروا محاسن موتاکم وکفوا عن ساوئھم "

" اپنے مردوں کی خوبیوں کا ذکر کرو اور ان کے عیوب کو نہ چھیڑو " ۔

{ سنن ابو داود :4900، الادب – سنن الترمذی :1019، الجنائز – مستدرک الحاکم :1/358 ، بروایت ابن عمر }

ذرا اس قصہ پر بھی غور کریں :

ایک مجلس میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے سوال کیا : یزید بن قیس کا – اس پر اللہ کی لعنت ہو – کیا حال ہے ؟ [ واضح رہے کہ یہ یزید وہی شخص ہے جو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والوں کا سردار تھا اور حضرت عائشہ رضی اللہ کو کھلے عام برا بھلا کہتا تھا ] لوگوں نے جواب دیا : وہ تو مرگیا ، یہ سن کر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا استغفار پڑھنے لگیں ، لوگوں نے کہا : ابھی تک تو آپ اسے گالیاں دے رہی تھیں اور اب استغفار پڑھ رہی ہیں ، اس کا کیا مطلب ہے ؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : مردوں کو برا بھلا نہ کہو اس لئے کہ وہ اپنے کئے کو پہنچ گئے ہیں ۔

{ صحیح ابن حبان :5/43 ، نمبر :2010 }

سنن ابو داود میں یہ حدیث مختصر ہے جس کے الفاظ ہیں :

" اذا مات صاحبکم فدعوہ ولا تقعوا فیہ "

" جب تمہار ساتھی مر جائے تو اس کو چھوڑ دو اور اس کی عیب جوئی کے پیچھے نہ پڑو "

{ سنن ابو داود :4899، الادب }

خاص کر اگر کسی مردے کو برا بھلا کہنے سے زندوں کو تکلیف پہنچ رہی ہو تو اس کی قباحب اور بڑھ جاتی ہے ۔

ارشاد نبوی ہے :

" لا تسبوا الاموات فتوذوا بہ الاحیاء "

" مردوں کو گالی نہ دو کہ اس سے زندوں کو تکلیف پہنچے "

{ سنن ابو داود :1983 ، الجنائز – مسند احمد :4/252 – صحیح ابن حبان :3011 ، 5/43 ، بروایت مغیرہ بن شعبہ }

ان احادیث کے پیش نظر اگر کوئی مصلحت راجحہ نہ ہوتو کسی مرد کو برا بھلا کہنا جائز نہیں ہے بلکہ بعض علماء کا خیال ہے کہ اگر کسی مردہ کافر کو برا بھلا کہنے سے زندوں کو تکلیف ہوتی ہو تو اسے بھی برا بھلا نہ کہا جائے گا ۔

{ دیکھئے فتح الباری :3/258-259 }

اس تمہید کے بعد عرض ہے کہ حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ و رضی اللہ عنہ و ارضاہ کی شخصیت قدماء اہل علم میں محل نزاع رہی ہے کچھ علماء نے بعض مسائل کی بنیاد پر ان پر جرح کی ہے حضرت امام سے متعلق بعض ناروا چیزیں معاصرانہ چشمک کی وجہ سے بعض کتابوں میں منقول ہوگئی ہیں ، دوسری طرف کچھ لوگوں نے ان کے بارے میں اس قدر غلو سے کام لیا کہ قولا نہیں تو عملا ان کی معصومیت کا عقیدہ رکھ لیا ہے اور ان کے فضائل میں حدیثیں گھڑ لیں ہیں ، یہ دونوں رائیں مردود اور انصاف پسند اہل علم کے نزدیک قابل رد ہیں ، امام موصوف کے بارے میں عادلانہ رائے یہ ہے کہ وہ اہل سنت وجماعت کے اماموں میں سے ایک بہت بڑے امام ، کتا ب وسنت کے پابند اور دین اسلام کے ایک بہت بڑے خادم اور اس کی طرف سے دفاع کرنے والے عالم ہیں ، نہ غلطیوں سے مبرا ہیں اور نہ ہی فسق وفجور اور کفر وبدعت کے داعی ہیں ۔

{ دیکھئے معیا ر حق کا مقدمہ از شیخ الکل میاں نذیر حسین محدث دہلوی }

چنانچہ کتب تراجم وتاریخ و سیر کے عصر تدوین وتمحیص میں اہل سنت و جماعت کے معتبر اور قابل اعتماد علماء کا اس پر اتفاق ہے ، چھٹی و ساتویں صدی ہجری اور اس کے بعد لکھی جانے والی معتبر تاریخی کتابوں کا جس شخص نے بھی مطالعہ کیا ہوگا وہ اس حقیقت کا اعتراف کرے گا ۔

میں یہاں چند حوالے نقل کرتا ہوں :

[۱] امام ذہبی رحمہ اللہ اپنی کتاب تذکرۃ الحفاظ میں لکھتے ہیں وکان امام ورعا ، عالما عاملا ، متعبدا، کبیر الشان لا یقبل جوائز السلطان بل یتجرد وینکسب ۔ {1/168}

آپ ایک پرہیزگار ، باعمل عالم ، عبادت گزار اور بڑے عظیم شان والے امام ہیں ، بادشاہوں کے انعامات قبول نہ کرتے بلکہ خود تجارت اور اپنی روزی کماتے ۔

یہی امام ذہبی اپنی مشہور کتاب سیر اعلام النبلاء کے تقریبا پندرہ صفحات پر امام صاحب کا ذکر خیر کیا ہے اور آپ کے ذم میں ایک حرف بھی نقل نہیں کیا بلکہ ذم کی طرف اشارہ تک نہیں کیا کہ امام موصوف پر لوگوں نے کچھ کلام کیا ہے ، پھر آخر میں لکھتے ہیں :

وقال الشافعی : الناس فی الفقہ عیال علی ابی حنیفہ قلت : الامامۃ فی الفقہ و دقائقہ مسلمۃ الی ھذا لامام و ھذا امر لا شک فیہ ، ولیس یصح فی الاذھان شیئ، اذا احتاج النھار الی دلیل وسیرتہ تحتمل ان تفرد فی مجلدین رضی اللہ عنہ ورحمہ توفی شھیدا سقیا فی سنۃ خمسین ومائۃ ولہ سبعون سنۃ " ۔
{ السیر :6/403 }

امام شافعی فرماتے ہیں کہ تمام لوگ فقہ میں امام ابو حنیفہ کے خوشہ چیں ہیں ، میں کہتا ہوں کہ فقہ اور فقہ کے دقیق مسائل کا استنباط اس امام کے بارے میں امر مسلم ہے ، یہ ایسی چیز ہے جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ہے [پھر امام ذہبی عربی کا ایک شعر لکھتے ہیں جس کا ترجمہ ہے ] اگر دن کو وجود بھی دلیل پیش کرنے کا محتاج ہوتو ایسے ذہن رکھنے والوں کے نزدیک کوئی چیزصحیح نہیں ہوسکتی ، امام موصوف کی سیرت ایسی ہے کہ اسے دو جلدوں میں مرتب کی جائے اللہ تعالی ان سے راضی ہو اور ان پر رحم کرے ،سن۱۵۰ھ میں زہر دے کر انہیں شہید کردیا گیا ، اس وقت ان کی عمر ستر سال تھی ۔
[۲] امام ذہبی کے ہم عصر ایک اور امام جو تفسیر وحدیث اور تاریخ میں معروف خاص عام ہیں ، میری مراد حافظ عماد الدین ابن کثیر رحمہ اللہ سے ہے وہ اپنی مشہور کتاب البدایہ و النہایہ میں لکھتے ہیں :

" فقیہ العراق و احد أئمۃ الاسلام و السادۃ الاعلام و احد أرکان العلماء و احد أئمۃ الاربعۃ اصحاب المذاھب المتبوعۃ " ۔

عراق کے فقیہ ، ائمہ اسلام میں سے ایک ، اسلام کے سرداروں اور جوئی کے لوگوں میں سے ایک ، علماء میں سے ایک اہم بڑی شخصیت ، چار متبوعہ مذاہب سے ایک کے امام ۔

پھر تقریبا ایک صفحہ پر امام موصوف کی تعریف میں اہل علم کے اقوال نقل کئے ہیں ۔

{ البدایہ :10/110 }

[۳] حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے تہذیب التھذیب کے تقریبا چار صفحات پر امام موصوف کا ذکر خیر کیا ہے اور ان کے ذم میں ایک لفظ بھی نقل نہیں کیا بلکہ آخر میں لکھتے ہیں :

" ومناقب الامام ابو حنیفہ کثیرۃ حدا فرضی اللہ عنہ و أسکنہ الفردوس " آمین


امام ابوحنیفہ کے مناقب بہت زیادہ ہیں اللہ تعالی آپ سے راضی ہو اور جنت الفردوس میں جگہ دے ،

{ تھذیب التھذیب :10/102}

واضح رہے کہ یہ تینوں بزرگ جن کا ذکر کیا گیا ان میں سے کوئی بھی حنفی نہیں ہے اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ان کے سامنےوہ تمام اقوال تفصیل کے ساتھ تھے جن سے امام ابو حنیفہ کی تنقیص وتوہین ثابت ہوئی ہے لیکن ان بزرگوں کا ان اقوال کی طرف اشارہ تک نہ کرنا بلکہ ان تمام باتوں کو بالکل ہی گول کرجانا اس بات کی دلیل ہے کہ ان محققین کے نزدیک وہ اقوال امام صاحب ، ان کے علم ، ورع اور تقوی کے شایان شان نہیں ہیں ۔

[۴] حافظ سیوطی رحمہ اللہ نے بھی امام ابو حنیفہ کو اپنی کتاب طبقات الحفاظ سے پانچویں طبقہ میں رکھا ہے اور ان کے ذم میں ایک لفظ بھی نقل نہیں کیا ہے ۔

{ طبقات الحفاظ :80-81 } ۔

[۵] بلکہ حسن اتفاق یہ دیکھئے کہ امام ذہبی رحمہ اللہ نے ایک مختصر سی کتاب طبقات المحدثین میں لکھی ہے جس میں بڑے بڑے محدثین اور حفاظ حدیث کے نام کی فہرست رکھی ہے ، لکھتے ہیں : " فھذہ مقدمۃ فی ذکر اسماء اعلام حملۃ الآثار النبویہ "

{ المعین طبقات المحدثین ،ص:17 }

اس کتاب میں محدثین کے کل ستائیس طبقات ہیں جن میں چوتھے طبقے کا عنوان ہے ، طبقۃ الاعمش و ابی حنیفہ ، پھر اس طبقہ کے محدثین عظام میں امام ابو حنیفہ کا بھی نام درج ہے ۔ {ص:51-57 } ۔

[۶] امام ابن خلکان رحمہ اللہ ساتویں صدی ہجری کے مشہور امام و مؤرخ ہیں انہوں نے بھی اپنی مشہور کتاب وفیات الاعیان کے تقریبا دس صفحوں پر امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا ذکر خیر کیا ، چنانچہ ایک جگہ
 لکھتے ہیں :" وکان عالما عاملا زاھدا عابدا ، ورعا تقیا ، کثیر الخشوع دائم التفرع الی اللہ تعالی " { 5/406 }

" وہ عالم باعمل تھے ، پرہیزگار و عبادت گزار تھے ، متقی اور صاحب ورع بزرگ تھے ، ہمیشہ خشوع و خضوع اور اللہ کی طرف رجوع کرنے والے تھے " ۔

پورے ترجمے میں ایک لفظ بھی ذم میں نقل نہیں کیا ہے بلکہ لکھتے ہیں کہ کاشکہ وہ اقوال جو خطیب بغدادی نے امام موصوف کے مثالب میں نقل کیا ہے نہ لکھے ہوتے تو بہتر تھا ۔

اس طرح اگر اگلے پچھلے اہل علم کے اقوال نقل کئے جائیں تو موضوع بہت طویل ہوجائے گا ، ہم نے یہاں صرف پانچ اہل علم کے حوالے نقل کئے ہیں جو اہل سنت وجماعت کے معتبر اور قابل اعتماد ناقدین فن ہیں خاص کر ابتدا کے تین حضرات کے اقوال وتحقیق پر حدیث کی تصحیح و تضعیف کی بنیاد رکھی جاتی ہے ، اب ان حضرات کا امام موصوف کے ذم و تنقیص کا ایک لفظ بھی نقل نہ کرنا بلکہ ان کی طرف اشارہ تک نہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اقوال اس لائق ہیں کہ انہیں طاق نسیان پر رکھ کر اس پر بھول کا دبیز پردہ ڈال دیا جائے ۔ واللہ اعلم ۔

یہی منہج ہمارے ہند وپاک کے کبار علمائے اہلحدیث کا رہا ہے اور اپنے اساتذہ کو بھی ہم نے اس نہج پر چلتے پایا ہے چنانچہ شیخ الکل میاں نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ اپنی کتاب معیار حق میں امام حنیفہ رحمہ اللہ کو اپنا پیشوا مجتہد ، متبع سنت اور متقی و پرہیزگار لکھتے ہیں ۔ {ص:29 }

امام عصر علامہ محمد ابراہیم سیالکوٹی رحمہ اللہ اپنی مشہور کتاب تاریخ اہل حدیث میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا تذکرہ بڑے خوبصورت اور عمدہ انداز میں کرتے ہیں ، اہل حدیث کو اس کا مطالعہ کرلینا چاہئے ، علامہ سیالکوٹی رحمہ اللہ امام موصوف کی طرف دفاع کرتے ہوئے لکھتے ہیں : " حالانکہ آپ اہل سنت کے بزرگ امام ہیں اور آپ کی زندگی اعلی درجے کے تقوے اور تورع پر گزری جس سے کسی کو انکار نہیں " ۔

{ تاریخ اہل حدیث ،ص:77 }

اس کے بعد ان تمام الزامات کی تردید کی ہے جو امام پر لگائے جاتے ہیں اور ائمہ فن کے اقوال بھی نقل کئے ہیں اس میں سب سے پہلے نمبر پر امام ابو حنیفہ کو رکھا ہے اور تقریبا بارہ صفحات پر آپ کی سیرت لکھی ہے ۔

{ص:54تا 65 }

۲- سابق امیر جمعیت اہل حدیث پاکستان علامہ محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ اپنے گہرے علم ، باریک بینی اور توازن طبع کے لحاظ سے بہت مشہور ہیں ، جن لوگوں نے ان کی کتابیں پڑھی ہیں وہ اس حقیقت کو سمجھتے ہیں ، ان کی بعض اردو کتابوں کا ترجمہ عربی زبان میں ہوا ہے ، وہ اپنی کتاب فتاوی سلفیہ میں لکھتے ہیں : " جس قدر یہ زمین [زمین کوفہ ]سنگلاخ تھی اسی قدر وہاں اعتقادی اور عملی اصلاح کے لئے ایک آئینی شخص حضرت امام ابو حنیفہ تھے جن کی فقہی موشگافیوں نے اعتزال و تجمم کے ساتھ رفض وتشیع کو بھی ورطہٴحیرت میں ڈال دیا ۔ اللھم ارحمہ واجعل الجنۃ الفردوس ماواہ ۔

{ فتاوی سلفیہ ،ص:143 }

۳- عصر حاضر میں علامہ البانی رحمہ اللہ کا حدیث وفقہ میں جو مقام ہے اور علمائے اہل حدیث کے نزدیک ان کی جو اہمیت ہے وہ کسی پر پوشیدہ نہیں ہے ، علامہ مرحوم جہاں ایک طرف حفظ و ضبط کے لحاظ سے امام موصوف پر کلام کرتے ہیں وہیں ان کی علمیت ، صلاح وتقوی سے متعلق جو کچھ امام ذہبی نے نقل کیا ہے اس سے مکمل موافقت ظاہر کرتے ہیں چنانچہ لکھتے ہیں :

" ولذلک ختم الامام الذھبی فی سیر النبلاء :5/288/1 ، بقولہ وبہ نختم : قلت : الامامۃ فی الفقہ و دقائقہ مسلمۃ الی ھذا الامام وھذا امر لا شک فیہ ،

لیس یصح فی الاذھان شیئ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اذا احتاج النھار الی اللیل ۔


{ سلسلۃ الاحادیث الضعیفۃ :1/167 }

یہاں یہ امر بھی قابل اشارہ ہے کہ ہمارے ہندوپاک کے بعض اہل علم نے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پرکلام کیا ہے جیسے حال میں مولانا رئیس احمد ندوی رحمہ اللہ ۔

اس سلسلہ میں گزارش یہ ہے کہ :

اولا : اگر بعض اہل علم نے امام صاحب سے متعلق کوئی ایسی بات کہی ہے تو ان کے مقابل جمہور علمائے اہل حدیث جو ان سے زیادہ علم رکھنے والے اوران سے گہری نظر رکھنے والے اور امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے مقام کو زیادہ سمجھنے والے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کو ان الزامات سے بری قرار دیا ہے جیسے شیخ الکل اور علامہ میں سیالکوٹی رحمہم اللہ جمیعا ۔

ثانیا : مولانا رئیس ندوی رحمہ اللہ نے مستقلا اور بالمقصد امام صاحب رحمہ اللہ پر کلام نہیں کیا اور نہ عوام کے سامنے امام موصوف کے عیوب بیان کرتے پھرتے تھے بلکہ ان کی تحریر تو دیوبندی حضرات کا امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے بارے میں غلو اور اہلحدیثوں پر امام صاحب پر توہین کے الزام کا رد عمل ہے جس سے مولانا مرحوم کا مقصد یہ بتلانا تھا کہ :

اتنی نہ بڑھا پاکی واماں کی حکایت

دامن کو ذرا دیکھ ذرا بند قبا دیکھ

اور یہ بات ہر شخص جانتا ہے کہ اہل علم کا علمی مجالس میں کسی موضوع کو چھڑنا اور معنی رکھتا ہے اور اسے حدیث مجالس اور کم علم وکم سمجھ اور کم تجربہ لوگوں کے سامنے بیان کرنا دوسرا معنی رکھتا ہے ۔

حتی کہ میری رائے میں حضرت مولانا رئیس احمد ندوی رحمہ اللہ اگر وہی اسلوب اختیار کئے ہوتے جو علامہ عبد الرحمن معلمی یمانی رحمہ اللہ نے التبکیل میں استعمال کیا ہے تو بہتر ہوتا ۔

ذرا غور کریں کہ ہم جیسے معمولی علم رکھنے والے طالبان علم کو یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہئے کہ اگر ایک طرف امام صاحب پر کسی وجہ سے بعض اہل علم نے کلام کیا ہے تو دوسری طرف دوسرے اہل علم نے انکی مدح سرائی بھی کی ہے جسے کتب سیر میں دیکھا جاسکتا ہے ، اب صرف ایک طرف کی بات کو لے لینا اور باقی باتوں کو چھوڑ دینا تحقیق و انصاف سے گری ہوئی بات ہے ، خاص کر امام موصوف رحمہ اللہ کی طرف منسوب بہت سی باتیں محل نظر ہیں علی سبیل المثال خلق القرآن سے متعلق امام موصوف سے دونوں قسم کی روایتیں منوقل ہیں ایک طرف یہ نقل کیا جاتا ہے کہ امام صاحب خلق قرآن کے قائل تھے { واضح رہے کہ اس کم علم کی تحقیق میں یہ روایتیں صحیح نہیں ہیں } اور دوسری طرف یہ منقول ہے کہ امام صاحب خلق قرآن کے قائل نہیں تھے بلکہ اسے بدعت اور کفر قرار دیتے تھے جیسا کہ فقہ اکبر اور عقیدہ طحاویہ وغیرہ میں مذکور ہے ، اب سوال یہ ہے کہ ہمارے پاس ان متضاد راویوں کو پرکھنے کا معیار کیاہے ؟ جب کہ ہم دیکھتے ہیں امام ذہبی ، امام ابن کثیر اور حافظ ابن حجر رحمہم اللہ جیسے ناقدین فن ان باتوں سے قطعا اعراض کرتے آئے ہیں بلکہ امام ابن تیمیہ اور امام ذہبی رحمہما اللہ وغیرہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو سلف کے عقیدے پر مانتے ہیں ۔

اس لئے طالبان علوم شرعیہ سے میری گزارش ہے کہ اپنے علم کو پختہ بنانے ، تزکیہ نفس اور ذہنی تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور اہل علم کے عیوب اور ان کی ذات پر کیچڑ اچھالنے سے پرہیز کریں اور یاد رکھیں کہ علماء نے کہا ہے کہ " لحوم العلماء مسمومۃ " علماء کا خون زہر آلود ہے ، نیز تاریخ شاہد ہے کہ جن لوگوں نے جذبات اور ناتجربہ کاری اور اپنے کو عوام مِں ظاہر کرنے کی غرض سے علماء حق پر انگلی اٹھائی ہے اللہ تعالی نے ان کے علم کی برکت کو محو کردیا ہے ، ایسے لوگوں کو امام سخاوی رحمہ اللہ کی کتاب الاعلان بالتوبیخ لمن ذم التاریخ کا مطالعہ ضرور کرنا چاہئے ۔

امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے متعلق یہ چند سطریں اس لئے تحریر کی گئیں کہ بہت سے جذباتی اور نوجوان اہلحدیث دعاۃ سے متعلق سننے میں آتا ہے کہ وہ امام موصوف سے متعلق بدزبانی ہی نہیں بلکہ بدعقیدگی میں مبتلا ہیں حتی کہ ان میں سے بعض تو امام موصوف کو " رحمہ اللہ " کہنے کے لئے بھی تیار نہیں ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ امام صاحب کو مسلمان نہیں سمجھتے { حاشا للہ } مجھے تو ڈر ہے کہ کہیں ایسے لوگ خود ہی رحمت الہی سے محروم نہ ہوجائیں ،
 علامہ میر سیالکوٹی لکھتے ہیں :

ہر چند کہ میں سخت گنہگار ہوں ، لیکن یہ ایمان رکھتا ہوں اور اپنے اساتذہ جناب ابو عبد اللہ عبیدہ اللہ غلام حسن صاحب مرحوم سیالکوٹی اور جناب مولانا حافظ عبد المنان صاحب مرحوم محدث وزیر آبادی کی صحبت وتلقین سے یہ بات یقین کے رتبے تک پہنچ چکی ہے کہ بزرگان دین خصوصا حضرات ائمہ متبوعین سے حسن عقیدت نزول برکات کا ذریعہ ہے ۔

{ تاریخ اہل حدیث :95 }

واللہ اعلم وصلی اللہ علی نبینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم

Saturday, 18 December 2010

درود شریف کی چار اقسام

درود شریف کی چار اقسام





احادیث شریف میں درود شریف کا ذبر متعدد الفاظ کے ساتھ کیا گیا ہے- ان میں سے چار اقسام کے الفاظ مبارک ذیل میں توفیق الہی سے پیش کیے جارہے ہیں۔ ان شاءاللہ :



(1) امام بخاری رحمہ اللہ نے عبدالرحمن بن ابی لیلی سے روایت کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی، تو انہوں نے فرمایا:

" کیا میں تمہیں وہ تحفہ نہ دے دوں، جو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا؟"

میں نے عرض کیا: " جی ہاں، مجھے یہ تحفہ عطا فرمائیے-"

انہوں نے بیان فرمایا: "ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا:

" آپ کے اہل بیت پر درود کیسے ہے؟ (جبکہ) اللہ تعالی نے ہمیں سلام بھیجنے کا طریقہ تو (خود) ہی سکھلادیا ہے-"

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کہو:

{ اللہم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم و علی آل ابراہیم انک حمید مجید۔ اللہم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید-}

(صحیح بخاری، کتاب الانبیاء، باب، رقم الحدیث۔ 337، 6/408)



(2)امام بخاری رحمہ اللہ اور امام مسلم رحمہ اللہ نے کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان فرمایا: " نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، تو ہم نے عرض کیا:

" یا رسول اللہ! ہمیں یہ تو معلوم ہوگیا ہے کہ ہم آپ پر سلام کیسے کہیں، لیکن آپ پر درود کس طرح بھیجیں؟"

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"تم کہو:

{ اللہم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم انک حمید مجید۔ اللہم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم انک حمید مجید-}

متفق علیہ: (بخاری، کتاب الدعوات، باب الصلاۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم، رقم الحدیث 6354، 11/152)

(مسلم، کتاب الصلواۃ، باب صلواۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم بعد التشھید، رقم الحدیث 66- (406)، 1/305-) الفاظ حدیث صحیح بخاری کے ہیں-



(3) امام بخاری رحمہ اللہ نے ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے عرض کیا:

" یا رسول اللہ! ہم آپ پر درود کس طرح بھیجیں؟"

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: " تم کہو:

{ اللہم صل علی محمد و ازواجہ و ذریتہ کما صلیت علی ال ابراہیم وبارک علی محمد و ازواجہ و ذریتہ کما بارکت علی ال ابراہیم انک حمید مجید}-

(صحیح بخاری، کتاب الانبیاء، باب، رقم الحدیث 3369، 6/407)



(4) حافظ ابن حجر نے تحریر کیا ہے:

" روایات میں سب سے کم الفاظ والا (درود شریف یہ ہے):

{اللہم صل علی محمد کما صلیت علی ابراہیم}

(فتح الباری 11/166)
راتوں کو اٹھ کر، خیالوں میں ہوکر، یادوں میں کھوکر، تمہیں کیا خبر ہے



اپنے اللہ سے۔۔۔۔۔۔۔۔!

میں کیا مانگتا ہوں، ویرانوں میں جاکر، دکھڑے سنا کر، دامن پھیلا کر


آنسو بہا کر، تمہیں کیا خبر


اپنے اللہ سے میں کیا مانگتا ہوں

تم تو کہو گے، صنم مانگتا ہوں، غنم مانگتا ہوں، زر مانگتا ہوں


میں گھر مانگتا ہوں، زمین مانگتا، نگین مانگتا ہوں


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

تم تو کہو گے، ہم کو خبر ہے، کہ راتوں کو اٹھ کر، خیالوں سے ہوکر


یادوں میں کھوکر، آنکھیں بھگو کر، کسی دلربا کی، کسی دلنشین کی

وفا مانگتا ہوں، یہ بھی غلط ہے، وہ بھی غلط ہے، جو بھی ہے سوچا


سو بھی غلط ہے، نہ صنم مانگتا ہوں، نہ زر مانگتا ہوں


نہ دلربا کی، نہ دلنشین کی، نہ ماہ جبین کی وفا مانگتا ہوں

تمہیں کیا خبر ہے۔۔۔۔اپنے اللہ سے میں کیا مانگتا ہوں


میں اپنے اللہ سے

آدم کے بیٹے کی آنکھوں سے جاتی ۔۔۔۔۔حیا مانگتا ہوں


حوا کی بیٹی کے سر سے اترتی ۔۔۔۔۔۔ردا مانگتا ہوں

اس کڑے وقت میں ۔۔۔۔پاک وطن کی بقا مانگتا ہوں۔